23 اپریل 2011 - 19:30

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں ڈرون حملوں کے لیے استعمال ہونے والے بلوچستان کے شمسی ایربیس سے اپنا آپریشن بند کردیا ہے.

ابنا: اور امریکی فوجی اہل کار وہاں سے چلے گئے ہیں۔جنگ آن لائن کے مطابق ایک امریکی ٹی وی نے ایک سینئرپاکستانی انٹیلے جنس عہدے دارکے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں واقع شمسی ایربیس سے امریکی آپریشن بندکردیا گیا ہے ۔اوروہاں سے امریکی فوجی اہلکارچلے گئے ہیں۔یہ ایربیس ملک کے شمال مغربی قبائلی علاقوں پرڈرون حملوں کے لیے استعمال کیا جاتاتھا۔تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ایساپاکستان کی درخواست پر کیا گیا ہے یا امریکی اہل کار خود یہاں سے چلے گئے یہ بھی معلوم نہيں ہوسکا ہے کہ اس فوجی اڈے سے کب آپریشن شروع کیے گئے اور کب ختم ہوئے ۔ایک اورسینئر پاکستانی انٹیلے جنس اہلکارنے تصدیق کی ہے کہ یہ فوجی اڈہ ڈرون آپریشن میں مرکزی اہمیت رکھتا تھا تاہم اس نے امریکی فوجیوں کے وہاں سے چلے جانے کی تصدیق نہیں کی۔